Safdar Rizvi Quality Care Pharmacy 907

کوالٹی کیئر فارمیسی کی جانب سے سالانہ کمیونٹی ڈنر اور تقسیم ایوارڈ کی تقریب

کوالٹی کیئر فارمیسی کے روح رواں جناب صفدر رضوی نے اپنی روایتوں کو برقرار رکھتے ہوئے ایک کمیونٹی ڈنر کا اہتمام مقامی بینکوئیٹ ہال میں کیا۔ جہاں عمائدین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر نظامت کے فرائض ناظم الدین مقبول نے ادا کئے اور مختلف شعبوں میں کمیونٹی کی خدمات سر انجام دینے والی شخصیات میں ایوارڈ بھی تقسیم کئے۔ جن مہمانان گرامی کے ہاتھوں سے ایوارڈ دلوائے گئے ان میں حیدر عباس رضوی، لطافت علی صدیقی اور صفدر رضوی کے نام شامل ہیں اور جنہیں ایوارڈ سے نوازا گیا ان میں حاجی محمد جمیل (طباق ریسٹورنٹ) سوشل اینڈ کلچرل ایوارڈ، کنول خان (کینیڈین ایسوسی ایشن آف پاکستانی فارماسیٹس)، سمیتا ظفر ذیابیطس ایجوکیشن اور سینٹر کی دیکھ بھال)، مسعود احمد (ریاض الجنة)، محمد ندیم میڈیا کمیونیکیشن، سلمان شاہد کمیونٹی سروسز، شمس الہدیٰ (کینیڈین ایسوسی ایشن آف پاکستان فارماسیٹس)، لیلیٰ کاظمی (فوٹو گرافر بزنس وومن)، لطافت علی صدیقی (جرنلٹس تبصرہ نگار اور لکھاری)، فضل خان اسپورٹس، ناظم الدین مقبول (رائٹر، شاعر اور اردو زبان کے لئے گراں قدر خدمات)، کے عوض ایوارڈ سے نوازے گئے۔ تقریب سے کنول خان نے کوالٹی کیئر فارمیسی کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور کہا کہ ہماری کمیونٹی کو ادراک ہی نہیں کہ وہ کن کن دواﺅں کو بلا قیمت حاصل کرسکتے ہیں اور کیا کیا سہولیات حکومت کینیڈا کی جانب سے میسر ہیں جن سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ معلومات کے لئے فوری طور پر ہم سے یا کسی بھی فارمیسی سے رابطہ قائم کرکے معلومات حاصل کریں۔ لطافت علی صدیقی نے یہاں کمیونٹی کے بچوں کو مین اسٹریم میڈیا کی جانب توجہ کرنے کا مشورہ دیا اور اسے بھی اپنے مستقبل کے لئے Select کرنے کا مشورہ دیا۔ سلمان شاہد نے صفدر رضوی ان کے بھائیوں اور ان کی خدمات پر مقالہ پڑھا۔ جواد حیدر نے نئی سوشل تنظیم کاروان کینیڈا کے بارے میں بتایا اور ان کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس تنظیم کی ممبرشپ اختیار کریں اور کمیونٹی کے فروغ کے لئے کام کریں۔ تقریب میں موجود مہمانوں کی تواضع پرتکلف عشائیہ سے کی گئی بعدازاں مختار ایلیا کی خوبصورت غزلوں سے رات گئے تک محفل کا رنگ دوبالا رہا۔ صفدر رضوی ان کے برادران اور ان کی فیملیز کی جانب سے تمام مہمانوں کا پروگرام میں شرکت اور اسے خوبصورت بنانے پر شکریہ ادا کیا گیا۔
http://pakistantimesonline.com/wp-content/uploads/2018/02/quality_care_5.gif

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں