کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کل بھی سندھ کے عوام کی دلوں کی دھڑکن تھی ہے اور ہمیشہ رہے گی جب کہ کوشش ہے کہ کسی حال میں پارٹی تقسیم نہ ہو۔
پی آئی بی میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ایک انسٹیٹیوشن ہے ایک تنظیم ہے جو قائم رہے گی افراد آتے ہیں اور افراد چلے جاتے ہیں جب کہ لوگ ایم کیو ایم کے ختم ہونے کے خواب دیکھ رہے ہیں لیکن مخالفین سن لیں ایم کیو ایم سندھ کے شہری عوام کے دل کی دھڑکن تھی، آج بھی ہے اور کل بھی ہوگی۔
829