کڑھائی پوائنٹ اوک ول لوکیشن میں بینکوئیٹ ہال کی سہولت 145

کڑھائی پوائنٹ اوک ول لوکیشن میں بینکوئیٹ ہال کی سہولت

محمد عادل اور شیراز کو مبارکباد، کمیونٹی کے لئے لذیز کھانوں کے ساتھ چھوٹی پارٹیز کا موقع فراہم کردیا گیا

(رپورٹ: پاکستان ٹائمز)

(رپورٹ: پاکستان ٹائمز) کڑھائی پوائنٹ اوک ول لوکیشن جہاں کمیونٹی کے لئے خوبصورت اور کھلے ماحول میں کھانے کی سہولت موجود تھی وہیں لذیز کھانوں کے ساتھ ساتھ اب 100 سے 150 افراد کے لئے چھوٹی پارٹیز کی سہولت بھی دے دی گئی ہے جہاں گریجویشن، برتھ ڈے پارٹیز، نعتیہ محافل اور چھوٹی پارٹیز کی جاسکیں گی۔

کڑھائی پوائنٹ کے مالک محمد عادل اور ان کے صاحبزادے شیراز نے بتایا کہ اس سے قبل ایک چھوٹا ہال تھا جہاں چھوٹے فنکشن کئے جاتے تھے مگر اب اسی کو وسیع کردیا گیا ہے اور باقاعدہ آغاز ماہ رمضان میں نماز تراویح سے کیا گیا۔ 3 اپریل کو نہ صرف بینکوئیٹ ہال کا اختتام ہوا بلکہ اسی بینکوئیٹ ہال میں ختم قرآن کی سعادت بھی حاصل کی گئی۔ ہم شیراز اور محمد عادل صاحب کو اس نئی کاوش پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
٭….٭….٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں