158

کینیڈا امریکہ سرحد پر کار دھماکہ

رپورٹ (پاکستان ٹائمز) کینیڈا کے شہر نیاگرا فالز کی سرحدی چوکی پر ایک تیز رفتار کار میں دھماکہ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس میں دو افراد ہلاک اور ایک زخمی بتایا جاتا ہے۔

امریکہ اور کینیڈا کے مابین بارڈر کراسنگ پہ یہ واقع پیش آیا جسے امریکی میڈیا ممکنہ دہشت گردی کا واقعہ قرار دے رہا ہے جبکہ کینیڈین حکام نے محتاط رویہ اختیار کرتے ہوئے اس معاملے پر صرف اتنا کہا ہے کہ وہ اس کی تحقیقات کررہے ہیں اور حتمی طور پر ابھی کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے۔

ادھر آٹوا میں اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اس واقعے کی اطلاع عوام کو دی جس پر انہیں اپوزیشن رہنما پئیر پولیور کے تند و تیز سوالات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

اس معاملے کی جانچ ابھی جاری ہے اور اس دوران امریکہ اور کینیڈا کے درمیانی بارڈر مکمل طور پر بند کر دئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی تھینکس گونگ کے مصروف ترین دن میں سینکڑوں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں