ٹورنٹو: ہانگ کانگ میں چین کے سیکورٹی قوانین کے نفاذ کے بعد کینیڈا نے فوری اقدام کے طور پر ملزمان کی باہمی حوالگی کے سمجھوتے کو معطل کر دیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک بیان میں کہاکہ کینیڈا ہانگ کانگ کے عوام کے آزادی اور جمہوریت کے مطالبے کی حمایت جاری رکھے گا۔
وزیر اعظم ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا بین الاقوامی برادری کی اس تشویش میں برابر کا ساتھی ہے جو چین کی جانب سے ہانگ کانگ میں سیکورٹی قوانین کے نفاذ پر کی جا رہی ہے۔ ہم ہانگ کانگ کے ساتھ اپنے تعلق کو قائم رکھیں گے اور وہاں کے عوام کی حمایت جاری رکھیں گے۔
آنے والے دنوں اور ہفتوں میں امیگریشن سمیت کئی اقدامات اٹھانے پر غور کریں گے۔کینیڈا حساس اشیا ہانگ کانگ برآمد کرتے ہوئے وہی اصول سامنے رکھے گا جو چین کے سلسلے میں برتے جاتے ہیں۔ٹروڈو نے کہا کہ فوری طور پر کینیڈا کسی قسم کے حساس فوجی آلات ہانگ کانگ برآمد نہیں کرے گا۔
471