کینیڈا میں غیر ملکیوں کے گھر خریدنے پر دو سال کی پابندی 270

کینیڈا میں غیر ملکیوں کے گھر خریدنے پر دو سال کی پابندی

ٹورانٹو (پاکستان ٹائمز) وفاقی وزیر ہاﺅسنگ احمد حسین کے ایک بیان کے مطابق کینیڈا میں مقیم وہ غیر ملکی جو کینیڈا کے مستقل رہائشی نہیں بنے وہ آئندہ دو سال کینیڈا میں گھروں کی خریداری نہیں کر سکتے۔ واضح رہے کہ دسمبر کے آخری دنوں میں اس پابندی کے لاگو ہونے سے محض 11 دن پہلے کینیڈا کی حکومت نے قواعد میں کچھ لوگوں کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا جن میں غیر ملکی طلبہ جو کم از کم پانچ سال سے ملک میں ہیں اور پناہ گزین اور عارضی ورک پرمٹ والے افراد شامل ہیں۔ وفاقی وزیر احمد حسین کا کہنا ہے کہ اس پابندی کا مقصد خریداری کی حوصلہ شکنی کرنا ہے کہ وہ گھروں کو محض ایک جائیداد نہ سمجھیں بلکہ گھر وہ کاروباری سوچ کے بجائے ایک خاندان کی پرورش اور رہنے کی جگہ سمجھا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قانون سازی کے ذریعہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں کہ رہائش گاہ کینیڈا کے شہریوں کی ملکیت ہو تاکہ اس ملک میں رہنے والے ہر شخص کو فائدہ ہو۔ اگرچہ کہ کینیڈا میں مکانات کی قیمتیں 2012کے مقابلہ میں قدرے کم ہوئی ہیں مگر اب بھی یہ ایک دہائی پہلے مقابلے میں زیادہ ہیں۔ 2013 کے مقابلہ میں گزشتہ سال گھروں کی قیمتوں میں 48 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا تھا مگر یہ قیمتیں کینیڈا میں اوسط گھریلو آمدن بڑھتی ہوئی قیمت کے مطابق نہیں رکھ پائی۔ تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2015 سے 2020 کے دوران ٹیکس کے بعد ایک اوسط گھریلو آمدن میں 9.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں