301

کینیڈا میں پہلی بار اذان لاوڈ اسپیکرسے نشر کرنے کی اجازت

ٹورنٹو – کینیڈا کے حکام نے پہلی بار رمضان میں مساجد سے لاو¿ڈ سپیکروں سے ادان نشر کرنے کی اجازت دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے شہروں ٹورنٹو، اڈمنٹون، اتاوا اور ہملٹن کے مسلمانوں کی جانب سے متعدد بار کینیڈا کے حکام سے سپیکروں کے ذریعے اذان کی آواز نشر ہونے کے مطالبوں کے بعد بالآخر کینیڈا کے حکام نے رمضان میں ظہر، عصر اور مغرب کی نماز کے اوقات میں مساجد سے سپیکروں سے اذان نشر کرنے کی اجازت دے دی۔ ہملٹن کے شہر ماونٹین کی مسجد کے امام جماعت سید تورا نے سپیکروں سے اذان نشر کرنے کی اجازت ملنے کے بعد کہا کہ کینیڈا کے مسلمانوں کیلئے آج کا دن تاریخی اہمیت کا حامل ہے اس لئے کہ کینیڈا کی تاریخ میں پہلی بار مساجد سے اسپیکروں سے اذان نشر ہو رہا ہے اوراذان کی آواز ہمارے ہمسائے بھی سن سکتے ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ کینیڈا کے دوسرے شہروں کی مساجد کو بھی اذان نشر کرنے کی اجازت مل جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں