اسلام آباد: پاکستان میں کینیڈین ہائی کمشنر مس وینڈی گلیمور نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ ملکی معاملات کے امور زیر بحث آئے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ کینیڈا اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں اور مستقبل میں تعلقات میں مزیدمستحکم ہوں گے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ خطے میں خوشحالی اور ترقی کے حوالے سے مل کر کا م کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔ کینیڈین ہائی کمشنر نے وفاقی وزیر اور خا ص طور پر حکومت پاکستان کی کرونا وائرس کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔ مس وینڈی نے کینیڈا کی طرف سے پاکستان ریلوے کی ترقی اور بہتری کے لئے سرمایہ کاری کرنے کا بھی اظہار کیا۔
275