725

کینیڈین وزیراعظم کی تقریر کے دوران خاتون اہلکار بے ہوش

ٹورنٹو: کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی تقریر کے دوران ان کے پیچھے کھڑی رائل پولیس اہلکار اچانک بے ہوش ہوکر گر پڑی۔
میڈیا کے مطابق کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کینیڈین رائل پولیس کی نئے کمشنر کی تقرری کی تقریب سے خطاب کررہے تھے کہ ان کے پیچھے کھڑی کینیڈین رائل پولیس کی اہلکار خاتون طبیعت خراب ہونے پر گر پڑی جس پر وہاں موجود اس کے دیگر ساتھیوں نے اسے سنبھالا۔

خاتون اہلکار کے بے ہوش کر گرنے سے تقریب میں ہلچل مچ گئی جب کہ اس دوران جسٹن ٹروڈو کو اپنی تقریر روکنی پڑی۔ تاہم بے ہوش ہونے والی خاتون اہلکار کو فوراً طبی امداد دی گئی۔
واضح رہے کہ اسی تقریب کے دوران کینیڈین رائل پولیس کمشنر برینڈا لوکی کی تقریر کے دوران بھی ان کے پیچھے کھڑا اہلکار اچانک بے ہوش ہوکر گرپڑا تھا، جس کے باعث لوکی کو اپنی تقریر کچھ دیر کے لئے روکنی پڑی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں