گوگل کی جانب سے پاکستان میں 50 اسمارٹ اسکول قائم کرنے کا اعلان 137

گوگل کی جانب سے پاکستان میں 50 اسمارٹ اسکول قائم کرنے کا اعلان

نیویارک: امریکی کمپنی گوگل نے اسلام آباد میں 50 اسمارٹ سکول قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔ غیرملکی ذرائع کے مطابق اسمارٹ اسکولز 30 ہزار گوگل فار ایجوکیشن آئی ڈیز سے لیس ہوں گے۔ جن میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اور بہتر تعاون اور پیداواری صلاحیت کے لئے ڈیجیٹل ٹولز جیسی خصوصیات شامل ہوں گی۔

گوگل فار ایجوکیشن ٹیم نے اپنے مقامی پارٹنر ٹیک ویلی کے ہمراہ سیکریٹری تعلیم سے ملاقات کی اور حکومت کو پاکستان کے تعلیمی شعبے کے لئے آنے والے منصوبے پیش کئے۔

ملاقات کے دوران کئی دیگر اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران گوگل فار ایجوکیشن ٹولز پر اساتذہ کی ورکشاپس، پبلک گوگل ریفرنس اسکول کا قیام سمیت 2 ہزار نوجوانوں کو گوگل کیرئیر سرٹیفکیٹس کے ذریعے ملازمت دینے کے امور پر زیر بحث آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں