کیلیفورنیا: انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے تصاویر کی سرچنگ آپشنز میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے ’ویو امیج‘ کا بٹن ختم کردیا جب کہ ’سرچ بائے امیج‘ کی سہولت سے بھی صارفین کو محروم کردیا۔
پہلے صارف مطلوبہ تصویر تلاش کرلیتا تھا تو امیج کھلنے کے بعد سائیڈ میں کچھ آپشنز دیے جاتے جس میں ’ویو امیج‘ کا ایک بٹن تھا جس پر کلک کرنے کی صورت میں تصویر بڑی ہو کر پوری اسکرین پر نظر آتی تھی تاہم اب یہ بٹن ختم کردیا گیا ہے۔
ویو امیج کا بٹن ختم ہونے کے بعد تصاویر میں آپشنز کم کرتے ہوئے اس میں تبدیلی کی گئی ہے۔ تصویر کھلنے کے بعد ویو امیج کی جگہ ’وزٹ‘ اور ’شیئر‘ کے آپشنز دیے گئے ہیں تاکہ تصویر کو بڑے سائز میں دیکھنے اور ڈائون لوڈ کرنے کے لیے متعلقہ ویب سائٹ پر وزٹ کیا جائے جب کہ تصویر میں کاپی رائٹ کو بھی واضح کردیا گیا ہے۔
گوگل نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ ’ویوامیج‘ کا بٹن ختم کردیا گیا ہے تاکہ صارفین سہولت کے ساتھ مطلوبہ تصویر کو متعلقہ ویب سائٹ کے توسط سے حاصل کرلیں۔ گوگل کا کہنا ہے کہ ’سرچ بائے امیج‘ کا بٹن بھی ختم کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے گیٹی امیجز نے گوگل کے ساتھ شراکت داری کا معاہدہ کیا تھا جس کے بعد دونوں کمپنیوں نے ’ویو امیج‘ بٹن ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔
The Search by Image button is also being removed. Reverse image search *still works* through the way most people use it, from the search bar of Google Images.
— Google SearchLiaison (@searchliaison) February 15, 2018
Today we’re launching some changes on Google Images to help connect users and useful websites. This will include removing the View Image button. The Visit button remains, so users can see images in the context of the webpages they’re on. pic.twitter.com/n76KUj4ioD
— Google SearchLiaison (@searchliaison) February 15, 2018