700

ہالی ووڈ فلم ٹومب ریڈر کا نیا سیکوئل 16 مارچ کو ریلیز ہوگا

ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھر پور فلم ’ ٹومب ریڈر‘ کے نئے سیکوئل کی ریلیز کا اعلان کردیا گیا جس میں اداکارہ الیشیا ویکینڈر فلم کی نئی لاراکرافٹ کا مرکزی کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔
ہالی ووڈ فلم سیریز ٹومب ریڈر کا مشہور کردار لارا کرافٹ سب کے ذہنوں پرنقش ہے لیکن اب مداحوں کا انتظار ختم ہونےکو ہے کیوں کہ فلم کی تیسری سیریز کی ریلیز کا اعلان کردیا گیا ہے۔
لاپتہ باپ کی تلاش میں پھرتی خاتون کی کہانی پر مبنی فلم ٹومب ریڈر میں ہالی ووڈ اداکارہ الیشیا ویکینڈر نئی لاراکرافٹ کا کردار نبھائیں گی جب کہ فلم میں اس کردار کو ایک نئے انداز میں پیش کیا گیا ہے جو کہ 16 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
فلم ٹومب ریڈر کی نئی کڑی میں لارا کرافٹ اسی جزیرے پر پھنس جاتی ہے جہاں ان کے والد لاپتہ ہوئے تھے، سنسنی اور ایڈونچر سے بھرپور فلم میں لارا اپنے والد کی گمشدگی کا معمہ حل کرتی نظر آئیں گی۔
واضح رہے کہ سال 2001ء اور 2003ء کی فلم میں یہ کردار معروف اداکارہ اینجلینا جولی نے نبھایا تھا تاہم اب بڑی اسکرین پر اداکارہ الیشیا ویکینڈر لارا کرافٹ کے روپ میں نظرآئیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں