291

ہانگ کانگ کی نیم خود مختاری پر آنچ آئی تو چین پر پابندیاں لگا دیں گے: امریکہ

واشنگٹن: وائٹ ہاوس کے مشیر سلامتی رابرٹ او برائن نےکہا کہ ہم ہانگ کانگ کی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور دفتر خارجہ کو اگر ہانگ کانگ کی نیم خود مختاری پر ذرا بھی شک ہوا تو ہم چین کے خلاف پابندیاں لگا دیں گے

امریکہ نے ہانگ کانگ کی نیم خود مختار حکومت کی طرف سے قومی سلامتی پر مبنی ایک قانون کے تناظر میں چین پر پابندیاں لگانے کا عندیہ دیا ہے۔

وائٹ ہاوس کے مشیر سلامتی رابرٹ او برائن نے NBC ٹی وی چینل پر اپنے بیان میں بتایا کہ اس قانون کی وجہ سے لگتا ہے کہ چین ہانک کانگ پر مکمل اجارہ داری حاصل کر لے گا۔

او برائن نے کہا کہ ہم ہانگ کانگ کی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور دفتر خارجہ کو اگر ہانگ کانگ کی نیم خود مختاری پر ذرا بھی شک ہوا تو ہم چین کے خلاف پابندیاں لگا دیں گے۔

دوسری جانب وائٹ ہاوس کی ترجمان کاءلی مک انانی نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ چین کے خلاف نئے اقدامات جلد ہی آپ کے سامنے ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں