ہزاروں فلسطینیوں کو ہلاک و زخمی کرنے کے بعد بھی: اسرائیل کا جنگی جنون برقرار 488

ہزاروں فلسطینیوں کو ہلاک و زخمی کرنے کے بعد بھی: اسرائیل کا جنگی جنون برقرار

واشنگٹن (پاکستان ٹائمز) درجنوں معصوم فلسطینیوں کو شہید کرکے معصوم بچوں، خواتین پر ظلم کے پہاڑ توڑنے اور اندھا دھند راکٹ برسا کر فلسطینیوں کی املاک کو نقصان پہنچانے کے بعد بھی اسرائیل کے جنگی جنوں میں کمی نہ آسکی اور اسرائیل نے مصر کی جانب سے دی گئی جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کردیا جب کہ حماس جنگ بندی کے لئے تیار تھا۔ دوسری جانب فرانس نے مصر اور اردن کے ساتھ مل کر جنگ بندی کی قرار سلامتی کونسل میں جمع کرادی۔ چین نے بھی قرارداد کی حمایت کا اعلان کیا ہے جب کہ گزشتہ روز سلامتی کونسل کے چوتھے اجلاس کے بعد بھی مشترکہ اعلامیہ جاری نہ کیا جا سکا۔ فلسطینی مندوب نے متفقہ موقف نہ اپنانے کو شرمناک قرار دیا ہے۔ امریکہ نے بھی ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلامتی کونسل میں اپنے رویہ پر عالمی تنقید مسترد کردی ہے۔ خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ ہنوز جاری ہے جس کے نتیجہ میں سینکڑوں افراد شہید ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد میں معصوم بچے اور خواتین شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں