694

یہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے، سپریم کورٹ نے حکومتی کارکردگی کے سرکاری اشتہارات پر ازخودنوٹس لے لیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے حکومتی کارکردگی کے سرکاری اشتہارات پر ازخودنوٹس لے لیا،پنجاب سندھ اور کے پی حکومتوں سے ایک ہفتے میں تفصیلات طلب کر لیا۔
نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ سرکاری اشتہارات بظاہر قبل ازالیکشن دھاندلی کے مترادف نہیں،اربوں روپے کے اشتہارات عوام پر بوجھ ہیں۔
چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہناتھا کہ یہ عوام کے ٹیکس کاپیسہ ہے ،ٹیکس کا پیسہ اپنی تشہیر کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں دوائیں دستیاب نہیں ،سندھ کے ساڑھے 4 ہزار سکولوں میں پانی تک دستیاب نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں