Notice: Undefined index: geoplugin_countryName in /home/pakistantimes/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
129

آئی ایم ایف معاہدے میں ڈیڈ لاک، پاکستان نے امریکہ سے مدد مانگ لی

اسلام آباد (پاکستان ٹائمز) پاکستان میں امریکی سفیر سے اسحاق ڈار نے ملاقات کرکے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ڈیڈ لاک ختم کرنے اور معاہدے پر عمل درآمد میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔ پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک کی موجودہ معاشی صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ نے ڈونلڈ بلوم کو آئی ایم ایف کے معاہدے کے تعطل کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا۔ جس پر امریکی سفیر نے وزیر خزانہ کو آئی ایم ایف سے معاہدے کے لئے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ وزارت خزانہ کے ایک اعلامیہ کے مطابق امریکی سفیر جلد آئی ایم ایف سے معاہدہ کی بحالی کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں