Notice: Undefined index: geoplugin_countryName in /home/pakistantimes/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
الیکشن کمیشن کا فیصلہ مسترد، انتخابات 14 مئی کو ہوں 201

الیکشن کمیشن کا فیصلہ مسترد، انتخابات 14 مئی کو ہوں گے

اسلام آباد (پاکستان ٹائمز) سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا الیکشن اکتوبر میں کرانے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے 14 مئی کو پنجاب میں الیکشن کرانے کا حکم دیتے ہوئے پورا شیڈول جاری کردیا۔ سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ آئین کی رو سے اسمبلیاں تحلیل ہونے کے نوے روز کے اندر انتخابات لازمی ہیں اور یہی آئین پاکستان میں درج ہے۔ الیکشن کمیشن نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے اور سپریم کورٹ سے مشاورت کئے بغیر انتخابات کی تاریخ بڑھانا آئین سے روگردانی ہے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے سوموٹو کے ذریعہ اٹھائے گئے اعتراضات کو بھی مسترد کردیا ہے۔ یوں سپریم کورٹ کے جج صاحبان واضح طور پر دو گروپوں میں تقسیم ہو گئے ہیں جس میں 7 ججز قاضی فائز عیسیٰ کی حمایت کررہے ہیں جب کہ 8 ججز عمر عطا بندیال کے فیصلے کو آئین کی رو سے درست قرار دے رہے ہیں۔ دوسری جانب فیصلہ آنے کے بعد وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں نواز شریف نے لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعہ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی صورت میں عدالت کا یہ فیصلہ تسلیم نہیں کریں گے کیونکہ اگر ہم نے فیصلہ تسلیم کر لیا تو پھر مسلم لیگ ن کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گی انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے دینے والے تین ججز پر سخت تنقید کی اور فیصلہ کو اقلیتی فیصلہ قرار دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس فیصلہ نے انصاف کا قتل کردیا۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے نہ صرف الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا بلکہ انہوں نے الیکشن کمیشن کو مکمل شیڈول جاری کیا جس کے تحت کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 10 اپریل تک دائر ہوں گی۔ الیکشن کمیشن فنڈز نہ ملنے کی صورت میں سپریم کورٹ سے رابطہ کرے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو الیکشن کمیشن کی معاونت کی ہدایت، حکومت نے جسٹس فائز عیسیٰ کے رجسٹرار پر اعتراض کے بعد انہیں چارج چھوڑنے کا پروانہ جاری کیا تھا جسے عمر عطا بندیال نے روک کر رجسٹرار کو کام کرتے رہنے کی ہدایت کی ہے۔ واضح نظر آرہا ہے کہ آنے والا وقت پاکستان میں مزید آئینی بحران پیدا کرے گا کیونکہ حکومت اور عدلیہ کی یہ جنگ شدت اختیار کرتی دکھائی دے رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں