Notice: Undefined index: geoplugin_countryName in /home/pakistantimes/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
الیکشن کمیشن 167 رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری، چار بغیر سربراہ 247

الیکشن کمیشن: 167 رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری، چار بغیر سربراہ

اسلام آباد (فرنٹ ڈیسک) ایکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کی تازہ ترین فہرست جاری کر دی جبکہ 4 سیاسی جماعتیں بغیر سر براہ کے سیاسی جماعتوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ ایکشن کمیشن میں درج سیاسی جماعتوں کی تعداد 167 ہوگئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کا انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کر لیا گیا ہے اور اسکے صدر نوابزادہ خالد مگسی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کونسل کا انٹرا پارٹی الیکشن بھی۔ تسلیم کیا گیا ہے، ان کے صدر نعیم حسین چٹھہ ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ صاحبزادہ حسن رضاسنی اتحاد کونسل کے قائم مقام چیئر مین ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف بغیر سر براہ کے بطور جماعت لسٹ میں شامل ہے۔ عوامی ورکرز پارٹی، پاک سرزمین اور پاکستان عوامی راج بھی بغیر سر براہ کے لسٹ میں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں