Notice: Undefined index: geoplugin_countryName in /home/pakistantimes/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے مہم! بیٹوں کی ٹرمپ کے ایلچی سے ملاقات 155

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے مہم! بیٹوں کی ٹرمپ کے ایلچی سے ملاقات

کیلیفورنیا: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں نے اپنے والد کی رہائی کیلئے امریکہ سے مہم شروع کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی اینچی رچرڈ گرینل سے ملاقات کی۔ بعد ازاں امریکی صدر کے خصوصی ایلچی برائے خصوصی مشن رچرڈ گرینل نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا کہ میں نے سلیمان اور قاسم سے کیلیفورنیا میں ملاقات کی اور انہیں حوصلہ بلند رکھنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں لاکھوں لوگ سیاسی انتقام پر مبنی مقدمات سے تنگ آچکے ہیں، آپ اکیلے نہیں ہیں۔ مزید برآں عمران خان کے بیٹوں نے پاکستانی نژاد امریکی معالج ڈاکٹر آصف محمود سے بھی ملاقات کی ، جو امریکہ میں پی ٹی آئی کی حمایت حاصل کرنے کی مہم میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر آصف محمود امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی ( یوایس سی آئی آر ایف) کے نائب چیئر مین ہیں، انہوں نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ عمران خان کے بیٹوں اور چرڈ گرینل کے ساتھ موجود ہیں جبکہ کیپشن میں لکھا کہ عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان خان پر بے حد فخر ہے جو اپنے والد عمران خان کی رہائی کے لئے جد و جہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے رچرڈ گرینل کو انصاف اور اصولوں کا ساتھ دینے پر سراہا جبکہ عمران خان کی رہائی کے لئے اتحاد پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں