Notice: Undefined index: geoplugin_countryName in /home/pakistantimes/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
جی ایچ کیو حملہ کیس: شبلی، عمر، زرتاج سمیت پی ٹی آئی کے 18 رہنما اشتہاری 28

جی ایچ کیو حملہ کیس: شبلی، عمر، زرتاج سمیت پی ٹی آئی کے 18 رہنما اشتہاری

راولپنڈی (فرنٹ ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 18 غیر حاضرملزمان کو اشتہاری قرار دیدیا۔ راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیئے گئے ملزمان میں شبلی فراز عمر ایوب، کنول شوذب، شیخ را شد شفیق اور زرتاج گل شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مہر جاوید محمد احمد چٹھہ، رائے حسن نواز ، بلال اعجاز، مرتضی خان، اشرف سوہنا ، چوہدری آصف ، شکیل نیازی، محمد انصر اقبال، حیدر محمود، شاہیر سکندر اور حمزہ لطیف کو بھی اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔ عدالت نے تمام ملزمان کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کر دئیے جب کہ اس سلسلے میں ملزمان کے متعلقہ اضلاع کے ریونیو افسران کو بھی احکامات دیئے گئے ہیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملزمان کو سزا سنائی جا چکی ہے ، عدالت نے ریونیو افسران کو ملزمان کی جائیداد قرق کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان مقررہ تاریخ کے اندر عدالت کے سامنے سرنڈر نہیں کرتے تو ان کی جائیداد نیلام کی جائے ، عدالت نے ملزمان کے ضامنوں کو بھی نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ ان تمام ملزموں کو فیصل آباد سے اے ٹی سی نے چالیس، چالیس سال قید کی سزا سنائی تھی ، انسداد دہشت گردی عدالت کے بیج امجد علی شاہ نے حکم جاری کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں