اسلام آباد (پاکستان ٹائمز) حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین کئی ماہ سے التوا سے پڑا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں حکومت پاکستان کے چند اہم ارکان نے پاکستان میں متعین امریکی سفیر سے ملاقات کی تھی اور آئی ایم ایف سے معاہدہ میں ممکنہ مدد فراہم کرنے کی درخواست کی تھی جس کے نتیجہ میں معاہدہ تو طے پا گیا مگر حکومت کو معاہدے سے قبل چند شرائط پر عمل کرنا پڑ گیا جن میں ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنا شامل ہے۔ آئی ایم ایف کو حکومت پاکستان کو قرضہ کی فراہمی پر تحفظات ہیں، اس خدشہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ماہ جون کے مہینہ کے بعد پاکستان بیرونی فنانسنگ کی شرائط کو پورا کرنے میں کمزور ہے۔ ان خطرات کا بھی اظہار کیا جارہا ہے کہ پاکستان اپنے کم زرمبادلہ کے ذخائر کی وجہ سے ڈیفالٹ کر سکتا ہے۔
