Notice: Undefined index: geoplugin_countryName in /home/pakistantimes/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کیخلاف اقدامات ناگزیر: پاکستان 124

دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کیخلاف اقدامات ناگزیر: پاکستان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خاتمے اور ہر قسم کی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس عالمی اقدامات ناگزیر ہیں جبکہ پاکستان دہشتگردی کی تمام اقسام کے خلاف جدو جہد جاری رکھے گا۔ آرمی پبلک سکول پشاور پر دہشتگردانہ حملے کی برسی کے موقع پر جاری بیان میں وزارتِ خارجہ نے معصوم بچوں اور اساتذہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قربانیاں قوم کے اس پختہ عزم کی علامت ہیں کہ پاکستان دہشتگردی کی تمام اقسام کے خلاف جدو جہد جاری رکھے گا۔ اے پی ایس کا اندوہناک سانحہ تاریخ کی بدترین انسانیت سوز کارروائیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اے پی ایس کے شہدا کی یاد اس تلخ حقیقت کو اجاگر کرتی ہے کہ دہشتگردی کا مکمل خاتمہ آج بھی ایک فوری اور ناگزیر ضرورت ہے۔ پاکستان اس جنگ میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، جہاں 90 ہزار سے زائد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور ملک کو بھاری معاشی وسماجی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا، جو پاکستان کے فرنٹ لائن کردار کا ثبوت ہیں۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کر نیوالے ادارے دہشتگرد تنظیموں کے خلاف مو¿ثر اور فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، تاہم پاکستان کو سرحد پار موجود دہشتگر دعناصر سے مسلسل خطرات لاحق ہیں، جنہیں ہمارے دشمنوں کی حمایت حاصل ہے۔ پاکستان نے اس چیلنج کی نشاندہی بارہا کی اور دہشتگردی کے پھیلاو¿ کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کئے۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے اپنی سرحدوں سے باہر بھی دہشتگردی کے پھیلاو¿ کیخلاف ایک مضبوط دیوار کا کردار ادا کیا، جس سے خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کو تقویت ملی۔ پاکستان اے پی ایس شہدا کی یاد میں عوام کے تحفظ ، خود مختاری کے دفاع اور امن کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں