کہاں مر گئے وہ لوگ جو یہ کہتے ہوئے تھک نہیں پا رہے تھے کہ عمران خان یہودی ایجنٹ ہے وہ صبح شام اٹھتے بیٹھتے یہ ہی ورد کررہے تھے کہ عمران خان یہودی ایجنٹ ہے آج وقت اور حالات نے یہ ثابت کردیا ہے کہ کون اسلام کا ایجنٹ ہے؟ اور کون یہودیوں کا؟ امریکہ اور یہودیوں کے اہم پالیسی ساز جیفی کی جو ای میل لیک ہوئی ہیں اور جس پر امریکہ سمیت پوری دنیا میں ایک کہرام مچا ہوا ہے اس ای میلز میں جیفی ایپسٹن نے صاف طور پر امریکہ اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ ”عمران خان، امام خمینی، طیب اردگان، پیوٹن اور شی سے بھی زیادہ خطرناک ہے“ وہ سارے عالم اسلام کو متحد اور متحرک کر سکتا ہے وہ ایک بہت بڑا موٹی ویٹر ہے اس لئے اسے حکومت سے ہٹانا اور قید کرنا ناگزیر ہو چکا ہے اس پر جلد از جلد کچھ کرنا ہو گا۔ اور اس کے بعد جو کچھ ہوا وہ پاکستانیوں نے بالخصوص اور ساری دنیا نے بالعموم اپنی کھلی آنکھوں سے دیکھ لیا کہ کس طرح سے پاکستانی حکومت اور پاکستانی صحافت عالمی طاقتور کے لئے ٹول بن گئی ان کے اشارے پر عمران خان کی اچھی خاصی چلتی ہوئی ایک کامیاب حکومت کو گرایا گیا اور اس کے بعد ان پر جھوٹے مقدمات کی برسات کرکے انہیں پابند سلاسل کردیا گیا یعنی جیفی ایبسٹن کے وارننگ پر اس کے روح کے مطابق عمل درآمد کیا گیا پاکستانی حکومت کے اس تابعداری یا پھر اپنے عوام اور عالم اسلام سے غداری کرنے پر عالمی طاقتور کے ذریعے پاکستان کی دونمبری حکومت کو نہ صرف تسلیم کیا گیا بلکہ ان کی مالی مدد ورلڈ بینک، آئی ایم ایف اور عرب ممالک سے بھی کروائی گئی کیونکہ پاکستانی حکومت نے عالمی طاقتور کا پراکسی بن کر ان کے لئے خطرہ بننے والے عمران خان کو ناحق نہ صرف حکومت سے نکالا بلکہ ان کو قید بھی کر لیا گیا کیونکہ وہ ایک سچا محب وطن پاکستانی اور حقیقی آزادی کا علمبردار اور عالم اسلام کی ایک آواز بن چکا تھا جس کی شروعات ان کی اقوام متحدہ کی وہ طویل ترین تاریخ شاز تقریر سے ہوئی تھی جس میں اسلام کا مقدمہ لڑا تھا جس کے بعد گھر کو آگ لگی گھر کے راغ کے مصداق کس طرح سے خود پاکستان میں موجود میر جعفروں اور میر صادقوں سے غداری کروائی گئی اور عالم اسلام کے ایک ایسے نڈر رہنما کو نا حق جیل میں ڈال دیا گیا جس سے سلطان صلاح الدین ایوبی کے بعد پورے کا پورا یورپ بشمول یہودی گھبرائے ہوئے ہیں، خوفزدہ ہیں اور ہمارے ہاں کے وہ سیاستدان جو خود یہودیوں کے پے رول پر ہیں وہ انتہائی بے شرمی اور ڈھٹائی کے ساتھ عمران خان پر یہودی ایجنٹ ہونے کی بہتان تراشیاں کررہے ہیں جو قدرت نے خود ہی جیفی کی ای میل لیک کرنے کی شکل میں بے نقاب کردی کہ کون یہودیوں کا ایجنٹ ہے اور کون اسلام کا ایجنٹ ہے۔ اور اب پاکستانی بکاﺅ مال میڈیا یہودیوں کا ٹول بن کر عمران خان اور ان کے گھر والوں کی کردار کشی کررہا ہے یہ تو خدا کا شکر ہے کہ پاکستانی اب باشعور ہو چکے ہیں اور وہ اصلیت کو جان چکے ہیں کہ کون صحیح اور کون غلط ؟ دوسری جانب جو پاکستانی حکمران اس وقت بے ضمیری اور غداری میں سارے ریکارڈ توڑ چکے ہیں اغیار کی وفداری کرنے کی شکل میں۔۔۔ ان کی عمران خان سے خوفزدہ ہونے کا اندازہ اس صورتحال سے لگائیں کہ انہوں نے محض اپنا بچاﺅ کے لئے آئین میں نقب زنی کرتے ہوئے تا حیات استثنیٰ حاصل کرلیا جس کی کوئی مثال نہیں ملتی نہ جمہوری تاریخ میں اور نہ ہی اسلامی تاریخ میں
اندازہ لگائیں جیل میں نا حق ید عمران خان سے پورا یورپ بشمول اسرائیل کے اور ان کے آلہ کار پاکستانی حکمران جس کا ثبوت ان کا تا حیات استثنیٰ لینا ہے آخر انہیں عمران خان سے اتنا خوف کیوں ہے؟ وہ خوف اس لئے ہے کہ انہوں نے آئین شکنی کی ہے۔ 2024ءکا الیکشن چوری کروایا ہے اور ہارے ہوئے لوگوں کو اقتدار دلوایا ہے یہ سارے جرائم ان لوگوں نے کیے جس کا خوف ہے اس وجہ سے انہیں آئین شکنی کرتے ہوئے تا حیات استثنیٰ حاصل کرنا پڑا۔ مگر یہ آئینی دیواریں بھی عوامی تحریکوں اور سیلابوں کے آگے ریت کی دیوار ہی ثابت ہو گی اور وہ ان اسلام دشمنں اور وطن فروشوں کا دفاع نہیں کر سکے گی۔ اس وقت قوم کو وکلاءتحریک اور تحفظ آئین تحریک کا حصہ بننے کی ضرورت ہے اسی میں پاکستان کی خودمختاری بقاءو سلامتی مضمر ہے۔
41











