Notice: Undefined index: geoplugin_countryName in /home/pakistantimes/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
مذاکرات کے لئے تیار، بلیک میل نہیں ہونگے: وزیر اعظم 86

مذاکرات کے لئے تیار، بلیک میل نہیں ہونگے: وزیر اعظم

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملکی ترقی و خوشحالی اور سیاسی ہم آہنگی کے لئے تمام سیاسی جماعتوں سے پر امن ڈائیلاگ کے اپنے اصولی موقف پر قائم ہے، ذاتی طور پر تمام سیاسی جماعتوں کو متعدد بار ڈائیلاگ کی پیشکش کی جاچکی، سیاسی ڈائیلاگ کی آڑ میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کسی مذموم کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا حکومت پاکستان ملکی ترقی وخوشحالی اور سیاسی ہم آہنگی کے لئے تمام سیاسی جماعتوں سے پر امن ڈائیلاگ کے اپنے اصولی موقف پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا ذاتی طور پر تمام سیاسی جماعتوں کو متعدد بار ڈائیلاگ کی پیشکش کی جا چکی ہے ، سیاسی ڈائیلاگ کی آڑ میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کسی مذموم کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی شفاف مستند اور قابل اعتبار نجکاری کے عمل کو یقینی بنانے کے لئے حکومت ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے پوری قوم کو انڈر 19 کرکٹ چیمپین شپ جیتنے پر مبارک باد دی۔ این این آئی کے مطابق وزیر اعظم نے پی ٹی آئی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے واضح کیا کہ جائز مطالبات پر ہی مذاکرات ہوں گے، مذاکرات کی آڑ میں بلیک میلنگ نہیں چلے گی۔ وزیر اعظم نے سعودی عرب کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو کنگ عبدالعزیز ایوارڈ سے نوازے جانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا یہ ایوارڈ صرف ان کا نہیں، یہ پوری قوم کے لئے باعث اعزاز ہے۔ کابینہ نے پٹرولیم ڈویڑن کی سفارش پر آف گرڈ پاور پلانٹس لیوی ایکٹ 2025 کی توسیع ، پلک ٹینڈرنگ اور پروکیورمنٹ کے تمام مراحل کو جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی آرڈینینس میں ترامیم کی اصولی منظوری دی۔ وفاقی کابینہ نے نیشنل یونیورسٹی فارسکیورٹی سائنسز اسلام آباد 2025 کے بل کی تنسیخ پیشنل کی نہیں کنٹرول اینڈ ریگولیٹری پالیسی کی منظوری بھی دی۔ وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پرویز اکلیئرنس نظام کی بھی منظوری دے دی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق کا بینہ کمیٹی برائے نجکاری کے منگل ( 23 دسمبر 2025 ئ ) کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی۔ وفاقی کابینہ نے قومی اسمبلی میں پرائیویٹ ممبر بلز اور دیگر قانون سازی کے لئے مو¿ثر انداز میں مشاورت کے لئے کمیٹی تشکیل دی۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم سے متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں سفیر سالم محمد سالم البواب الزابی نے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کئی دہائیوں سے باہمی احترام، دوستی اور قریبی تعاون پر مبنی ہیں۔ وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے ، تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کے ساتھ توانائی، معدنیات، آئی ٹی، ریلوے اور ہوا بازی جیسے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ مزید برآں وزیر اعظم نے پی آئی اے کے 75 فیصد شیئر ز کی نجکاری کے حوالے سے کامیاب بڈنگ کے انعقاد پر اظہار تشکر کرتے ہوئے قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا اقتدار سنبھالنے پر قوم سے وعدہ کیا تھا کہ ریاست ملکیتی اداروں کی نجکاری کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے، پی آئی اے کی نجکاری کا یہ عمل اس حوالے سے انتہائی اہم سنگ میل ہے تمام ریاستی اداروں کے تعاون سے ملکی معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں