اسلام آباد (پاکستان ٹائمز) گجرات کے چوہدری برادران اور کچھ مشترکہ دوستوں کی بھرپور کوشش ہے کہ 17 جولائی کو 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات سے قبل سابق وزیر اعظم عمران خان اور ملک کی با اختیار قوتوں کے درمیان دوریاں مٹا کر انہیں ایک صفحہ پر لایا جائے تاکہ مسلم لیگ نواز کو ہر صورت میں الیکشن میں شکست سے دوچار کیا جا سکے۔ یوں مسلم لیگ ق اور چند با اثر لوگ اس بات پر متفق ہیں کہ مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی کو مل جل کر اور با اختیار حلقوں کو ہاتھ ملا کر ضمنی انتخابات جیتنا ہوگا۔
