تحریر: قیصر مسعود جعفری
”نایاب ہیں ہم“۰۰۰۰۰۰!!! ”نیلوفرعباسی“ کی پہلی کتاب۰۰۰۰!!! ”کہی ان کہی“ کے بعد، دسری کتاب ”نایاب ہیں ہم“ کی تقریبِ رو نمائی، ”آرٹس کونسل آف پاکستان،کراچی“ کے ”حسینہ معین ہال“ میں منعقدہ ہوئی، اس تقریب کی نظامت، ممتاز شاعرہ عنبرین حسیب عنبرنے کی، اس خوبصورت تقریب کا سہرا اقبال لطیف کے سرجاتا ہے، جنہوں نے ایک سال کے گیپ کے بعد، احمدشاہ کے کہنے پر دو بارہ ”ممبر گورننگ باڈی“ کا حلف لینے اور چارج سنھبالنے کے بعد اس شاندار، پ روقار، پرہجوم، اور مہکتی تقریب کاانعقاد کیا،

اس تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ، آغاز سے، اختتام تک جو جس کرسی پر بیٹھا ہوا تھا، وہ وہیں بیٹھا رہا ”حسینہ معین ہال“ کھچا کھچ بھرا ہوا تھا، لوگ کھڑے ہو کر پرو گرام انجوائے کررہے تھے، اس تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، محترمہ شائستہ مفتی پہلی مقررہ تھیں، اس کے بعد، صدرآرٹس کونسل کراچی، جناب احمد شاہ نے زبردست تقریرکرتے ہو ئے نیلو فرعباسی کو ان کی کتاب کی اشاعت اور اتنی شاندار تقریب پر دلی مبارکباد بھی دی۔ اس کے بعد، سینئر صحافی، اور ممتاز شاعر جناب اے ایچ خانزادہ نے ”نیلوفرعباسی“ کو مبارکباد بھی دی۔ اس کے بعد راجو جمیل نے مختصر مگر جامع تقریر فرمائی، سینئر صحافی، ایڈیٹر روزنامہ ”نئی بات“ سابق سیکریٹری ”کراچی پریس کلب“ جناب مقصود یوسفی صاحب نے قمرعلی عباسی، اور نیلوفر عباسی کا ذکر کرتے ہوئے، ان کو کتاب کے اجراء پر مبارکباد پیش کی، جمیل یو سف نے ”شہہ زوری سے، ”نایاب ہیں ہم“ تک کا مختصراً ذکر بھی کیا KTV کے جنرل منیجر، جناب امجد حسین شاہ، نے بہت شانداراور زبردست تقریرکرتے ہوئے، بہت شاندار ادبی پیرائے میں کمال تقریر کی، ان تقاریر کے بعد اسٹیج پر بیٹھے مہمانانِ گرامی کی تقریر کا آغاز ہوا، UMI کے صدر سہیل شمس نے بہت عمدگی سے تمام نکات پر گفتگو فرمائی، سب سے شاندار تقریر سینئر صحافی جناب محمود شام صاحب نے کی، اور حالاتِ حاضرہ کوخوب کھرّے کھّرے انداز میں سنائیں، پیرزادئہ قاسم نے بھی عمدہ تقریر فرمائی، اس موقع پر ”صاحبِ کتاب“ نیلوفرعباسی نے سب مہمانوں کا شکریہ ادکرتے ہوئے دعا بھی فرمائی، آخری مقرر پروفیسر سحر انصاری تھے، جنہوں نے اپنی نشست پر بھیٹے بیٹھے تقریر کی، نیلوفر عباسی کی اس کتاب کو” RB پبلیشرز نے شائع کیا ہے، رشید بٹ اور اُن کی اہلیہ حمیرا اطہر نے اس کو بڑی محنت سے شائع کیا ہے۔ کتاب کا خوبصورت اور دیدہ زیب سرورق، وجاہت عباسی نے ڈیزائن کیا ہے۔ تقریب میں حافظ نسیم الدین، عقیل عباس جعفری، اویس ادیب انصاری، شائستہ فرحت، اداکار شہزاد رضا، شہریار زیدی، عذرا منصور، اشرف شاد، ستّارجاوید، ادبی شخصیت فرخ جعفری اور دیگر معززین شہر نے شرکت کی۔