اسلام آباد/ رحیم یارخان (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران محمد بن زاید سے ملاقات کی جہاں دفاعی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں اشتراک عمل کو مزید فروغ دینے کے امکانات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے رحیم یار خان میں شیخ زاید پیلس میں متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی جہاں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیر اعظم کے خصوصی معاون طارق فاطمی اور دیگر سینئر حکام بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ اعلامیے میں کہا گیا ک? ملاقات نہایت خوش گوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی اور دونوں رہنماو¿ں نے 26 دسمبر 2025 کو اسلام آباد میں ہونے والی اپنی حالیہ ملاقات میں ملے پانے والے امور پر گفتگو آگے بڑھایا۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ ملاقات متحدہ عرب امارات کے صدر کی حیثیت سے شیخ محمد بن زاید النہیان کے پاکستان کے پہلے سرکاری دورے کے تسلسل کا حصہ تھی۔ وزیر اعظم نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ، برادرانہ تعلقات کو ایک مضبوط، سٹریٹجک اور با ہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں غیر معمولی پیش رفت دونوں ممالک کے لئے سودمند ثابت ہوگی۔ ملاقات میں دونوں رہنماو¿ں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی ( آئی ٹی)، توانائی، کان کنی اور معدنیات، دفاعی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں اشتراک عمل کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نے شیخ محمد بن زاید النہیان کی متحرک اور دور اندیش قیادت میں متحدہ عرب امارات کی شان دار ترقی کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کی ذاتی دلچسپی اور سر پرستی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات میں مقیم 21 لاکھ پاکستانیوں کی میزبانی پر بھی اماراتی قیادت کا شکر یہ ادا کیا، جو دونوں ممالک کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم آفس کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعاون کے علاوہ ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور یہ ملاقات دونوں برادر ممالک کے مضبوط تعلقات کی عکاس ہے۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے ایکس پر بیان میں روسی فیڈریشن کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی رہائش گاہ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھناو¿نا فعل عالمی امن ، سلامتی اور استحکام کے لئے ایک سنگین خطرہ ہے۔ وزیر اعظم نے کہا بالخصوص ایسے وقت میں جب دنیا بھر میں امن کے قیام کی کوششیں جاری ہیں، یہ حملہ امن کی کوششوں کو سبوتاڑ کرنے کی سازش ہے۔ وزیر اعظم نے اس حملے کو نہ صرف روی قیادت کے لئے بلکہ عالمی سطح پر امن کی فضا کو تباہ کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے پاکستان کی جانب سے بھر پور یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان روسی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر قسم کے تشدد اور سلامتی کو کمزور کرنے والے اقدامات کو مستر د کرنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
59












