Notice: Undefined index: geoplugin_countryName in /home/pakistantimes/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
پاکستان کی مرضی چین سے تعلقات رکھے یا امریکہ سے، امریکی محکمہ خارجہ 218

پاکستان کی مرضی چین سے تعلقات رکھے یا امریکہ سے، امریکی محکمہ خارجہ

اسلام آباد (پاکستان ٹائمز) امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے مابین ہونے والا معاہدہ خوش آئند ہے۔ اس معاشی مشکلات کے وقت پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور اسے تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکہ کا پاکستان پر کوئی دباﺅ نہیں کہ وہ چین کے بجائے امریکہ سے تعلقات رکھے۔ یہ پاکستان کی اپنی مرضی ہے کہ وہ کس کے ساتھ تعلقات چاہتا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسے راستے تلاش کرتے رہیں گے جس سے پاک امریکہ تعلقات مزید آگے بڑھیں۔ واضح رہے کہ دو ہفتہ قبل پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 3 ارب ڈالر کا محدود مدتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں ہوگی۔ اس معاہدے کے نتیجہ میں پاکستان کو بیرونی ممالک اور مالیاتی اداروں سے فنانسنگ دستیاب ہو سکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں