Notice: Undefined index: geoplugin_countryName in /home/pakistantimes/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
چیف تیرے جانثار بے شمار، بے شمار، وکلاءکا اظہار یکجہتی 185

چیف تیرے جانثار بے شمار، بے شمار، وکلاءکا اظہار یکجہتی

اسلام آباد (پاکستان ٹائمز) پاکستان کی سیاست ایک نئے موڑ پر آگئی ہے۔ اعتزاز احسن کھل کر حکومت کی مخالفت میں روڈ پر آگئے ہیں اور لگتا یوں ہے کہ ایک بار پھر بدھ سے وکلاءتحریک کا آغاز ہو رہا ہے۔ وکلاءنے نظریہ ضرورت کے خلاف کھڑے ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے اور عمر عطا بندیال سے اظہار یکجہتی کردیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اگر حکومت نے الیکشن کمیشن کو فنڈز دینے سے انکار کیا تو حکومت مشکلات کا شکار ہو سکتی ہے اور سپریم کورٹ کوئی بھی سخت فیصلہ کر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کو توہین عدالت کے نتیجہ میں برطرف کرکے یہ پیغام وزیر اعظم شہباز شریف کو دے دیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے اور حکم کے مطابق الیکشن کمیشن کو فنڈز مہیا نہ کرنے کی صورت میں وزیر اعظم کو برطرف اور پانچ سال کے لئے نا اہل کیا جا سکتا ہے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اگر آرمی چیف نے الیکشن کے لئے فورسز فراہم نہ کیں تو آرمی چیف عاصم منیر کو بھی سپریم کورٹ توہین عدالت کے نتیجہ میں برطرف کرسکتی ہے۔ واضح رہے کہ اعتزاز احسن ماضی میں پرویز مشرف کے خلاف ایک بار وکلاءتحریک چلا کر مشرف کو گھر بھجوا چکے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کیا حکمت عملی اختیار کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں