(رپورٹ: پاکستان ٹائمز)
Red Events کی روح رواں رفعت جبیں نے مسی ساگا کے مقامی بینکوئیٹ ہال میں ایک فیملی ڈے ایونٹ کا انعقاد کیا جس میں جی ٹی اے بھر سے پروفیشنلز اور ان کے دوستوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر رفعت جبیں نے تمام شراکین محفل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے ہر پروگرام میں جس طرح لوگ پر اعتماد ہو کر آتے ہیں اس سے ان کی محبتوں کا اظہار ہوتا ہے۔
شراکین نے بھی رفعت جبیں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ کمیونٹی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایک چھت تلے جمع ہونے کا موقع فراہم کرتی ہیں اور کمیونٹی کو نئے پروفیشنلز سے ملنے کا موقع ملتا ہے۔ مہمانوں کی تواضع کے لئے پُرتکلف عشائیہ کا بندوبست کیا گیا تھا جب کہ تقریب کو مزید خوبصورت بنانے کے لئے سرشار بیلے احمر اور رولین کور نے اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگایا۔ یہ محفل رات گئے تک جاری رہی۔