15 اگست 2021 کو ڈاﺅن ٹاﺅن ٹورانٹو میں سبیل امام حسین کا انتظام کیا گیا 350

15 اگست 2021 کو ڈاﺅن ٹاﺅن ٹورانٹو میں سبیل امام حسین کا انتظام کیا گیا

15 اگست 2021 کو ڈاﺅن ٹاﺅن ٹورانٹو میں سبیل امام حسین کا انتظام کیا گیا. جس میں پانی کی بوتلیں عوام الناس میں تقسیم کی گئیں. اور ان کو امام حسین علیہ السلام کے کربلا کے پیغام کے بارے میں آگہی دی گئی. 2بجے مجلس امام حسین علیہ السلام کا آغاز ہوا، جس سے ٹورانٹو کے مشہور مرثیہ خواں ذوالفقار حسین جعفری اور ان کے ساتھیوں اصغر عباس جعفری، یوسف ذوالفقار ،صادقین ذیدی ،رضوان رضوی نے مرثیہ پیش کیا. مجلس سے ٹورانٹو کے معروف عالم دین مولانا ذکی باقری نے خطاب فرمایا. نوجوانوں نے انگریزی اور اردو میں امام حسین علیہ السلام کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا اور جناب سیدہ فاطمہ زہرا علیہ السلام کو ان کے لعل کا پرسہ پیش کیا.المنتظر اکیڈمی کینیڈا نے اس سبیل امام حسین علیہ السلام کا انعقاد کیا. ٹورانٹو کے عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں