8 فروری انتخابات کی تاریخ، مگر کوئی سیاسی جماعت متحرک نہیں؟ 109

8 فروری انتخابات کی تاریخ، مگر کوئی سیاسی جماعت متحرک نہیں؟

اسلام آباد (پاکستان ٹائمز) تمام سیاسی جماعتوں کے الیکشن کے مطالبہ کے بعد الیکشن کی تاریخ 8 فروری تو دے دی گئی مگر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ عوام ذہنی طور پر الیکشن کے لئے تیار نہیں یا یوں کہئیے کہ عوام الیکشن کا فیصلہ جانتے ہیں اور مایوسی کی گہری دلدل میں دھنسے ہوئے ہیں۔ عمران خان کی اسیری اور نواز شریف کی واپسی نے کئی ایک سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔ ملک کی اسٹیبلشمنٹ جو کھیل گزشتہ 73 سالوں سے کھیلتی رہی ہے۔ اب مشکل نظر آرہا ہے، وجہ یہی ہے کہ جس طرح پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کو اٹھایا اور تشدد کیا گیا، جس طرح صحافیوں کو غائب کرکے تشدد کیا گیا۔ وہ عوام کے لئے ناقابل قبول رہا۔ یہی وجہ ہے کہ عوام سمجھتی ہے کہ فوجی جنرل جنہیں وہ مسیحا اور محافظ سمجھتی رہی وہ ہی عوام اور جمہوریت کے اصل قاتل ہیں اور ان کے زیر نگیں ملک میں نہ الیکشن صاف و شفاف ہوں گے اور نا ملک آگے بڑھے گا اور نہ ہی امن و امان کی فضا سازگار ہو گی۔ یہی وجہ ہے کہ عوام کی 8 فروری کے الیکشن میں دلچسپی صفر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں