راولپنڈی (فرنٹ ڈیسک) عسکری قیادت نے کہا ہے ملکی سلامتی و استحکام کو درپیش تمام خطرات کو قوم کی مکمل حمایت سے ناکارہ بنا دیا جائیگا،سانحہ 9مئی کے منصو بہ سازوں،مجرموں اور سہولت کاروں کوانصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا لازم اوروسیع تر مفادمیں ہے،ان عناصر کیخلاف فوری اورشفاف عدالتی و قانونی کارروائی کے بغیر ملک سا ز شی عناصر کے ہاتھوں یرغمال رہیگا، پاکستانی قوم جھوٹ اور پروپیگنڈا کرنیوالوں کے مذموم اور مکروہ عزائم سے پوری طرح باخبر ہے، پراپیگنڈے کا مقصد قومی اداروں بالخصوص افوا ج پاکستان اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنا ہے، پاکستانی قوم میں مایوسی پیدا کرنا ہے لیکن اِن ناپاک قوتوں کے مذموم ارادوں کو مکمل اور یقینی شکست دی جائیگی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف جنر ل سید عاصم منیر کی زیرصدارت83ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ کا نفر نس میں کور کمانڈرز، پرنسپل سٹاف افسران اور پاک فوج کے تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔ فورم نے شہدا ئ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی، ملک کی حفاظت، سلامتی و خودمختا ر ی کیلئے مسلح افواج کے افسران و جوانوں، قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور شہر یوں سمیت شہدا ئ کی عظیم قربانیوں کو زبردست خرا ج عقیدت پیش کیا۔ فورم کو جیو اسٹریٹجک حالات، قومی سلامتی کیلئے ابھرتے چیلنجز اور ملٹی ڈومین خطرات سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ شرکا ئ کو پاک فوج کو جدید بنانے اور فیلڈ فارمیشنز کیلئے لا جسٹک سپورٹ کو بہتر بنانے کیلئے نئی تکنیکی تخلیقات کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے افغانستان کی سرحد پار سے مسلسل خلاف ورزیوں اور ا فغا ن سرزمین کو استعمال کرتے ہوئے دہشتگردی کی منصوبہ بندی پر سخت تحفظات کا اظہار کیا اور باورکرایا کہ پاکستان کے دشمن پاکستان کے اندر سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کیلئے افغانستان کو استعمال کر رہے ہیں۔ فورم نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں نئے ضم شدہ اضلاع کے عوام کی بیش بہا قربانیوں کا اعتراف کیا، دہشتگردی کو فیصلہ کن شکست دینے کیلئے نئے ضم شدہ اضلاع کی ترقی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں واضح کیا گیا کہ قانون کی عملداری کو قائم کرناوسیع ترمفاد میں ہے۔ فورم نے بلوچستان میں سماجی و اقتصادی ترقی کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ بیرونی طور پر پروپیگنڈہ کرنیوالوں کا مقابلہ کیا جا سکے، فورم نے کہاپرو پیگنڈ ہ کرنیوالوں کی پشت پناہی غیر ملکی سپانسرڈ پراکسیوں کے ذریعے کی جاتی ہے تاکہ بلوچستان کے نوجوانوں کو امن اور ترقی سے دور رکھا جا سکے۔ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس نے مشرقی سرحد پر موجودہ صورتحال اورمقبوضہ جموں و کشمیر میں معصوم کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کے تازہ ترین واقعات کا جائزہ لیا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطا بق حق خودارا د یت کیلئے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد میں مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، فورم نے بھارت میں سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے بڑھتے ہوئے فاشزم پر اقلیتوں بالخصوص مسلمانو ں کیساتھ انسا نیت سوز سلوک پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ فورم نے فلسطینی عوام کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کی مذمت جبکہ غزہ پٹی کے اندر رفح آپریشن اور دیگر تمام آپریشنز کو روکنے کیلئے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی حمایت کی۔فورم نے پائیدار اقتصادی ترقی اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھا م کیلئے مختلف شعبوں میں حکومت کے اقدامات کی مکمل حمایت جاری رکھنے کا عزم کیا جن میں سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی، بجلی کی چوری، ایک دستاویزی نظام کا نفاذ، غیر قا نونی مقیم غیر ملکیوں کی باوقار وطن واپسی، اور قومی ڈیٹا بیس کی حفاظت، وغیرہ شامل ہے، اس موقع پر آرمی چیف نے مختلف مشقوں کے دوران فارمیشنز کی طرف سے دکھائی جانیوالی اعلی معیار کی تربیت اور انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں میں افسران اور دستوں کی شاندار کارکردگی، فارمیشنز کے بلند حوصلے اور چوبیس گھنٹے آپریشنل تیاریو ں کو سراہا۔ شرکا نے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران اور دستوں کی تربیت، انتظامیہ اور فلاح و بہبود کیلئے فوج کی سطح پر کیے جانیوالے اقدامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ فورم نے یو م تکبیر پر پاکستان کی جانب سے حاصل کیے گئے اہم سنگ میل اور خطے پر اس کے مستحکم اثرات کو باورکرایا۔کانفرنس کا اختتام اس عزم کیساتھ کیا گیا کہ ملک کی سلامتی و استحکام کو در پیش تمام خطرات کو قابل فخر قوم کی مکمل حمایت سے ناکارہ بنا دیا جائے گا۔
190