اسلام آباد / ٹورنٹو / شکاگو (پاکستان ٹائمز) دنیا بھر میں جشن آزادی پاکستان انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس سال پاکستانیوں کی بڑی تعداد دنیا بھر کے سفارت خانوں اور قوصل جنرل آفسز میں دیکھنے میں آئی کیونکہ گزشتہ چند سالوں میں ہونے والے واقعات جن میں پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی کامیابی اور پھر ایران کی جنگ میں پاکستان اور چائنا کے کردار نے پاکستان کی عزت و منزلت میں اضافہ کیا اور یوں پاکستانیوں کا سر بھی فخر سے بلند ہے۔ یوں تمام مسائل، پریشانیوں اور سیاسی ہنگامہ آرائیوں کے باوجود یوم پاکستان انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ دنیا بھر کے قونصل خانوں، سفارت خانوں اور پرائیویٹ پروگراموں میں کیک کاٹے گئے اور پاکستان کی سلامتی کی دعائیں کی گئیں۔
