نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان سہ ملکی سیریز کے میچ میں ریکارڈز کی نئی داستاں رقم ہو گئی جہاں آسٹریلیا نے ٹی20 کی تاریخ کا سب سا بڑا حاصل کرنے کا عالمی ریکارڈ بنایا۔
آسٹریلیا نے سہ ملکی سیریز کے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 244 رنز کا ہدف حاصل کر کے ٹی20 کی تاریخ کے سب سے بڑے ہدف کے حصول کا عالمی ریکارڈ بنایا۔
اس سے قبل ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں بڑا ہدف حاصل کرنے کا عالمی اعزاز ویسٹ انڈیز کے پاس تھا جس نے 2015 میں جنوبی افریقہ کے خلاف 236 رنز کا ہدف حاصل کر کے عالمی ریکارڈ پر قبضہ جمایا تھا۔
میچ میں دونوں ٹیموں کے بلے بازوں نے جارحانہ بلے باز کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں زیادہ چھکے لگانے کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا۔ دونوں ٹیموں نے 32 چھکے لگائے اور میچ میں زیادہ چھکوں کا ویسٹ انڈیز اور بھارت کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا جو انہوں نے 2016 میں بنایا تھا۔ میچ میں نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے 18 اور آسٹریلین بلے بازوں نے 14 چھکے لگائے۔
جہاں یہ میچ بلے بازوں کیلئے ہر لحاظ سے یادگار رہا وہیں باو¿لرز کو اس میچ میں بدترین پٹائی برداشت کرنا پڑی اور اینڈریو ٹائی ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں زیادہ رنز دے کر مہنگے ترین آسٹریلین باو¿لر بن گئے۔
ٹائی نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں 4 اوورز میں 64 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں اور اس طرح وہ ٹی20 میچ میں زیادہ رنز کھانے والے آسٹریلوی باو¿لر بن گئے۔
ٹی20 کی تاریخ میں آئرش باو¿لر بیری میکارتھی مہنگے ترین باو¿لر ہیں جنہیں 2017 میں افغانستان کے خلاف میچ میں 69 رنز کی پٹائی برداشت کرنا پڑی تھی۔
یہ میچ اس لحاظ سے بھی یادگار رہا کہ یہ ٹی20 کی تاریخ میں پہلا میچ تھا جہاں دونوں ٹیموں کے اوپنرز نے سنچری کی اوپننگ شراکت قائم کی۔ میچ میں پہلے کیوی بلے بازوں مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینگرو باو¿لرز کی خوب خبر لیتے ہوئے ٹیم کو 132 رنز کا آغاز فراہم کیا۔
بعدازاں ڈیوڈ وارنر اور ڈی آرسی شارٹ نے بھی کیویز باو¿لرز کو بھرپور جواب دیا اور ٹیم کو 121 رنز کا آغاز دیا۔
اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں پاور پلے میں 91 رنز بٹور کر عالمی ریکارڈ برابر کر دیا، اس طرح آسٹریلین ٹیم پاور پلے میں زیادہ رنز بنا کر ہالینڈ اور آئرلینڈ کی ہم پلہ ہو گئی ہے۔
754