231

پاکستان انگلینڈ سے ہارا مگر ہم انہیں آسان نہیں لیں گے، گیری اسٹیڈ

کراچی: پاکستان کے دورے پر آئے نیوزی لینڈ کے کوچ گیری اسٹیڈ نے کہنا ہے کہ پاکستان انگلینڈ سے ہارا ہے لیکن ہم انہیں آسان نہیں لیں گے۔ اس کے خلاف حکمت عملی بنا کر میدان میں اتریں گے۔

نیوزی لینڈ کے کوچ گیری اسٹیڈ نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آکربہت اچھا لگ رہا ہے۔

ابھی سفر کی تھکان ختم نہیں ہوئی لیکن پریکٹس ضروری تھی۔

گیری اسٹیڈ نے کہا کہ ہمار ے لئے ملک ہے نیا ٹاسک کہا کہ انگلینڈ نے یہاں اچھی کرکٹ کھیلی ہے، پاکستان کے لیگ اسپنر ابرار اور زاہد محمود اچھے بولرز ہیں۔

گیری اسٹیڈ نے کہا کہ کین ولیمسن نیکافی عرصے ٹیم کی کپتانی کی، برینڈن میک کلم نے ٹیسٹ کرکٹ کو نئی جدت دی ہے، ہوسکتا ہے دوسری ٹیمیں بھی اس ٹرینڈ کو اپنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں