668

آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی

آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی ، نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 244 رنز کا ہدف پانچ وکٹ پر19ویں اوور میں ہی حاصل کر لیا۔
آکلینڈ میں کھیلے گئے تین ملکی سیریزکے میچ میں نیوزی لینڈ نے چھ وکٹ پر 243 رنز بنائے، گپٹل اور منرو نے 132 رنز کی اوپننگ شراکت بنائی۔
مارٹن گپٹل نے صرف 54 گیندوں پر 105 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اس کے ساتھ ہی وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ 2188 رنز بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔ کولن منرو نے 76 رنز بنائے۔
جواب میں آسٹریلوی اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور جان میتھیو شارٹ نے بھی خوب بلے بازی کی اور 121 رنز کی شراکت بناکر جیت کی بنیاد رکھی دی، وارنر 59 اور میتھیو شارٹ 76 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔
اس کے بعد فنچ اور میکسویل نے بھی برق رفتاری سے رنز بنائے ، یوں آسٹریلیا نے ریکارڈ ہدف 18اعشاریہ5 اوورز میں پانچ وکٹ پر حاصل کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں