705

ابوظہبی میں پہلے ہندو مندر کی تعمیر شروع

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات کے دار الحکومت ابوظہبی میں پہلے ہندو مندر کی تعمیر کا افتتاح کر دیا۔
مودی نے مندر کی تعمیر کے آغاز پر متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کا شکریہ بھی ادا کیا۔ یہ مشر ق وسطیٰ میں بھی پہلا ہندو مندر ہوگا۔ مودی گزشتہ روز امارات کے دورے پر تھے۔
سن 2015ء میں اپنے پہلے دورے میں مودی نے بتایا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں پہلے باقاعدہ ہندو مندر کی تعمیر کے لیے زمین ابوظہبی حکومت نے الاٹ کر دی تھی۔
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں 2020ء تک ہندوﺅں کے پہلے پتھر کے مندر کی تعمیر مکمل ہوجائے گی۔
بھارت میں پتھروں کی تراش خراش کے ماہرین اس کی تعمیر میں استعمال ہونے والے پتھروں کو کندہ اور تراش کررہے ہیں اور انھیں ابو ظہبی میں عمارت کی شکل میں جوڑا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں