ٹورنٹو (پ ر) انجمن ترقی پسند مصبفین کینیڈا کے زیرِ اہتمام یہ نشست اتوار، مورخہ ہچیس اگست کو ٹورونٹو میں نارتھ یورک سنٹرل لائبرہری کے اآدیٹوریم میں دو پہر دو بجے منعقد ہو گی۔ لائبریرئ، 5120 ینگ اسٹریٹ پر واقع ہے۔ اس کا ٹی ٹٰی اسٹیشن، نارتھ یارک سنٹر ہے۔ اس نشست میں پرہفیسر منیب الرحمان کی پچانوے ویں سالگرہ کے موقع ہر ان کی تاحیات خدمات کا اعتراف کیا جائےگا۔ اس موقع پر ان کے تا حیات مجموعہ کلام کی رونمائی بھی پوگی۔۔ سرمایہ کلام کے عنوان سے اس مجموعہ کی اشاعت میں کینٰڈا کے آرڈر آف کینیڈا یافتہ دانشور ڈاکٹر بیدار بخت نے خصوصی معاونت کی ہے۔ تقرہب کے موقع پر یہ قیمتی مجموعہ صرف پندرہ ڈالر کے ہدیہ پر دستیاب ہوگا۔ کینیڈا کے ادب نواز دوستوں سے درخواست ہے کہ وہ اس یادگار محفل میں اپنے احباب کے ساتھ شرکت کریں۔ مزید معلومات کے لیئے منیر پرویز سامی سے فون نبمر 1807 891 416 پر رابطہ کریں۔ منیب الرحمان ایک اہم شاعر، فارسی ادبیات کے ممتاز عالم، صحافی اور ترجمہ نگار کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ 18 جولائی 1924ءکو آگرہ میں پیدا ہوئے۔ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی سے تواریخ اور فارسی میں ایم کرنے کے بعد لندن سے فارسی ادبیات میں پی ایچ ڈی کی۔ اس کے بعد طویل عرصے تک علیگڑھ کے شعبہ فارسی سے وابستہ رہے۔ 1970ءمیں امریکہ چلے گئے اور اوکلینڈ یونیورسٹی کے زبانوں کے مرکز میں اپنی خدمات انجام دیں۔ انہوں نے بین الاقوامی میڈیا میں براڈکاسٹر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔ فارسی زبان کے کلاسیکی سرمائے اور جدید فارسی شاعری سے انہیں خاص دلچسپی تھی، کچھ عرصے تک ایران میں رہ کر انہوں نے جدید فارسی ادب کا گہرا مطالعہ بھی کیا اور پھر اردو اور انگریزی میں’ جدید فارسی شاعری ‘ کے نام سے ان کی کتابیں شائع ہوئیں۔ منیب الرحمان اپنے مخصوص تخلیقی مزاج اور اظہار کے منفرد رویوں کی وجہ سے جدید نظم کے ایک اہم شاعر کے طور پر تسلیم کئے گئے۔ ان کی نظموں کا پہلا مجموعہ ’بازدید‘ کے نام سے شائع ہوا اس کے بعد ’شہر گمنام‘ اور نقطہ موہوم‘ کے نام سے ان کے مجموعے شائع ہوئے۔ ان کا شعری سمایہ حال ہی میں ” سرمایہ کلام کے عنوان سے شائع ہوا ہے۔
ان کی کتابوں سے ریختہ پر استفادہ کیا جا سکتا ہے:
https://www.rekhta.org/poets/
muneebur-rahman/profile?lang=ur
505