625

اسرائیل نے فلسطین میں نئی یہودی کالونی تعمیر کرنے کی منظوری دے دی

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے جنوبی شہر بیت لحم میں ایک نئی یہودی کالونی تعمیر کرنے کی منظوری دی ہے۔
میڈیا کے مطابق یہ یہودی کالونی غیرقانونی طورپر قائم کی گئی نتیو ھافوت کالونی کے آبادکاروں کے لیے تعمیر کی جا رہی ہے۔ابتدائی طورپر اس کالونی میں 350مکانات تعمیر کئے جائیں گے۔ اس میں نتیو ھاوت کالونی سے نکالے گئے یہودی آباد کاروں کو آباد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اسرائیلی سپریم کورٹ نے دسمبر 2016 میں نتیو یہودی کالونی کو خالی کرنے کا حکم دیا اور اس میں موجود 15گھروں کو مسمار کرنے کا حکم دیا تھا۔ اسرائیلی حکومت نے عارضی طورپرقائم کردہ یہودی کالونی کو ختم کرنے کے عدالتی فیصلے سے اتفاق کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ نتیو کالونی سے نکالنے کے باعث متاثر ہونے والے یہودیوں کو معاوضے ادا کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں