دمشق: خانہ جنگی کا شکار شام نے ایک اسرائیلی طیارے کو مار گرایا ہے، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ طیارے کو اینٹی ایئر کرافٹ فائر کے ذریعے گرایا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کا ایف 16 جیٹ طیارہ شامی علاقے میں بمباری میں مصروف تھا کہ اسی دوران اسے ایک اینٹی ایئر کرافٹ میزائل نے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں طیارہ تباہ ہوگیا۔ میزائل حملے کے بعد طیارے میں موجود دونوں پائلٹس بحفاظت نکل کر اسرائیلی حدود تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے جنہیں علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ طیارے پر حملے کے بعد اسرائیل نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے شام کی حدود میں ایرانی تنصیبات پر بمباری کی ، اردن اور شام کے سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے علاقے میں بہت زیادہ گولہ باری کی آوازیں سنی ہیں۔
IDF has targeted the Iranian control systems in Syria that sent the #UAV into Israeli airspace. Massive Syrian Anti-Air fire, one F16 crashed in Israel, pilots safe. #Iran is responsible for this severe violation of Israeli sovereignty. Event ongoing, more to follow.
— Jonathan Conricus (@LTCJonathan) February 10, 2018