735

اسلام آباد یونائیٹڈ کا پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

دبئی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اسلام آباد یونائیٹد کے کپتان مصباح الحق میچ میں شرکت نہیں کر رہے جبکہ ان کی جگہ نوجوان فاسٹ بائولر رومان رئیس کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
پشاور زلمی میں کپتان ڈیرن سیمی، تمیم اقبال، کامران اکمل، محمد حفیظ، ڈوین اسمتھ، حارث سہیل، امید آصف، وہاب ریاض، ابتسام شیخ، کرس جورڈن اور محمد اصغر شامل ہیں۔
اسلا آباد یونائیٹڈ کی کپتانی رومان رئیس کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں لوک رونچی، چیڈوک والٹن، آصف علی، افتخار احمد، حسین طلعت، سمت پٹیل، اندرے رسل، شاداب خان، فہیم اشرف اور محمد سمیع شامل ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کا ایونٹ میں یہ پہلا میچ ہے جبکہ پشاور زلمی کا دوسرا میچ ہے۔
دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی کو ایونٹ کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد پی ایس ایل کے پہلے ایونٹ کا فاتح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں