کابل: افغانستان کے علاقے کنڑ میں کالعدم تحریک طالبان کے ٹھکانے پر ڈرون حملہ کے نتیجے میں 20 خود کش حملہ آور مارے گئے۔
ذرائع کے مطابق ڈرون حملے میں خودکش حملہ آوروں کا ماسٹر مائنڈ استاد یاسین بھی مارا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ مارے جانے والوں میں اکثریت کا تعلق سوات سے تھا، جبکہ افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں ایک کمانڈر سمیت 4 طالبان ہلاک ہو گئے۔
میڈیاکے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ صوبہ بلخ کے ضلع دولت آباد میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے اہم طالبان کمانڈر جنت گل کو اس کے 3 ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا، جھڑپوں میں کوئی سیکیورٹی اہلکار ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔
دریں اثنا ازبکستان نے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں قیام امن کے لیے زیادہ فعال کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ ازبکستان افغانستان میں قیام امن کے لیے ایک کانفرنس کا انعقاد بھی کر رہا ہے، جس میں دنیا بھر سے اعلیٰ سفارتکار شریک ہوں گے۔
ازبکستان کی کوشش ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات کیلیے ایک نئے مقام کا انتخاب کیا جائے تاہم یہ واضح نہیں کہ 26 اور27 مارچ کو ازبکستان میں ہونے والی اس کانفرنس میں طالبان کے نمائندے شریک ہوں گے یا نہیں۔
681