663

افغانستان میں ڈرون حملے میں 31 شدت پسند اور 8 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

واشنگٹن: پاک افغان سرحد کے قریب ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں داعش کے 6 جنگجو ہلاک اور ٹھکانہ تباہ کردیا گیا۔
امریکی ڈرون حملہ ننگر ہار کے علاقے نازیان میں کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ داعش کے ٹھکانے پر ڈرون سے ایک میزائل داغا گیاجس کے نتیجے میں داعش کے6جنگجو ہلاک اور ان کا ٹھکانہ تباہ ہوگیا۔ ہلاک ہونیوالوں میں داعش کمانڈرداو¿د محسود کا بیٹا بھی شامل ہے۔
دریں اثنا افغان فورسز صوبے فراہ کے ضلع اناردارا پر طالبان کا قبضہ ختم کرنے کی لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ادھر افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے اس لڑائی میں 8 اہلکاروں کی ہلاکت اور 15 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
ترجمان کے مطابق 25 طالبان عسکریت پسند بھی مارے گئے۔ امریکا نے طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی پیشکش مسترد کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں