نئی دہلی: امریکہ نے افغانستان میں جنگ چھیڑ تو لی تھی لیکن اب اس سے جان چھڑانی اس کے لیے مشکل ہو گئی ہے۔ تاہم اب پاکستان نے اسے اس جنگ سے پیچھا چھڑانے کا ایک سستا ترین نسخہ بتا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے امریکہ سے کہا ہے کہ ”اگر افغان جنگ کا جلد خاتمہ چاہتے ہو تو افغانستان کے بارڈر پر باڑ لگانے کا خرچ ادا کردو۔“
امریکہ کو یہ تجویز وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے دی۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ”اس باڑ کا خرچ ادا کرنا امریکہ کے لیے بہت سستا سودا ہو گا، افغان جنگ اسے بہت مہنگی پڑ رہی ہے۔ اگر وہ باڑ بنانے کے لیے ہمیں رقم دے دیتا ہے تو بہت جلد یہ جنگ ختم ہو جائے گی۔“ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ”روزانہ پاک افغان بارڈر سے 70ہزار سے زائد لوگوں کی آمدورفت ہوتی ہے اور باڑ کے بغیر ہر ایک پر نظر رکھنا ممکن نہیں ہو سکتا۔ چنانچہ اس جنگ کے خاتمے کے لیے ہمیں یہ باڑ ہمیں 2019ئ تک تعمیر کرنی ہو گی۔“
714