357

امریکا میں سال نو کا جشن منانے جانے والا طیارہ گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

واشنگٹن: امریکی ریاست کنساس میں سال نو کا جشن مناکر مسافروں کو واپس لانے والا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کنساس کے جانسن کاﺅنٹی ایگزیکیٹو ایئرپورٹ سے ایک انجن والے چھوٹے طیارے M2OS نے ا±ڑان بھری تھی، طیارے میں 2 افراد سوار تھے جو سال نو کا جشن منانے کے بعد اپنی منزل کی جانب جارہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔
طیارہ پرواز بھرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا، طیارے کے ایک بازو سے تیل کے اخراج کے باعث آگ بھڑک ا±ٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے طیارے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ریسکیو اداروں نے طیارے میں لگی آگ کو بجھا دیا تاہم تب تک طیارہ راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت کے لیے لاشوں کا فرانزک ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا میں نجی طور پر زیر استعمال چھوٹے طیاروں کے حادثوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، سرکاری اعداد وشمار کے تحت 2018ءمیں کل 393 طیارہ حادثے ہوئے تھے جب کہ 2017 میں یہ تعداد 347 تھی۔ رواں برس اس میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں