منسک: ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ان کا ملک صرف دیگر ممالک کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود میں دلچسپی رکھتا ہے، ان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بیلاروس میں ترک وزیراعظم اور صدر لوکا شینکو کے مابین ملاقات ہوئی ،بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ہم اپنے مشترکہ اہداف کی تکمیل کے لیے کوشاں ہیں۔اس موقع پر بیلاروسی صدر نے ترک وزیراعظم کے دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ دو طرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا،اس وقت دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم تقریباً 1ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے۔
