لاہور: انضمام الحق نے قومی ٹیم کو جارحانہ کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیدیا۔
سابق کپتان و چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ساوتھمپٹن ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹسمین اسٹروکس کھیلنے سے ڈرتے رہے، زیادہ تر کےآوٹ دیکھیں تو بیٹ ٹانگوں کے پیچھے نظر آئے گا، دفاعی حکمت عملی کی وجہ سے سلپ میں کیچز ہورہے ہیں،میرا کرکٹرز اور مینجمنٹ کو مشورہ ہے کہ جارحانہ کرکٹ کھیلیں، دوسری صورت میں صرف بارش ہی شکست سے بچا سکے گی۔
490