875

اُرمیلا ماٹونڈکر کی 10 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی

ممبئی: نوے کی دہائی کی خوبرو اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر 10 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔
نوے کی دہائی کی سپر اسٹار ارمیلا ماٹونڈکر تقریباً 10 سال بعد ایک بار پھر فلم نگری میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ارمیلا ماٹونڈکر عرفان خان کی فلم”بلیک میل“کے آئٹم سانگ ”بیوفا بیوٹی“میں رقص کرتی نظر آئیں گی۔ جس کی تصدیق اداکارہ نے خود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کی ہے۔ ارمیلا کے مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کو ایک بار پھر اسکرین پر دیکھ کر بہت خوش ہیں۔ جب کہ ان کے چاہنے والوں کا کہنا ہے کہ ارمیلا ایک بار پھر تمام اداکاراﺅں کی چھٹی کردیں گی۔

واضح رہے کہ ارمیلا ماٹونڈکر فلم”جدائی“، ”رنگیلا“، ”جانم سمجھا کرو“،”مست“،”دل دلگی“ سمیت متعدد سپر ہٹ فلموں میں کام کرچکی ہیں۔ آخری بار وہ 10 سال قبل 2008 میں ہمیش ریشمیا کے ساتھ فلم”قرض“میں نظر آئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں