میونخ: اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران ہمارے صبرکے پیمانے کو لبریز نہ ہونے دے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جرمنی کے شہر میونخ میں منعقدہ سیکورٹی کانفرنس سے خطاب میں ایران کو شام میں ’پراکسی وار‘ پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تہران ہمارا امتحان نہ لے،ہمیں آزمایا نہ جائے اور تل ابیب کے صبرکے پیمانے کو لبریز نہ ہونے دے۔
خطاب کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نے ایرانی ڈرون طیارے کا تباہ شدہ ایک ٹکڑا بھی شرکاء کے سامنے لہراتے ہوئے کہا کہ یہ جاسوس طیارہ اسرائیلی فضائی حدود میں ہماری افواج نے مار گرایا تھا۔
اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ 10 فروری کو شام سے ملکی حدود میں آنے والے ایرانی ڈرون طیارے کو تباہ کردیا گیا تھا جس کے جواب میں اسرائیل نے شام میں طیاروں کے لیے نصب ایرانی کنٹرول سسٹم پر کارروائی کی تاہم اس دوران ایک اسرائیلی ایف 16 طیارے کو مار گرایا گیا۔
714